IMG 20251026 095657 275

فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کے نوجوان ممبر مالک بلوچ کیسنر سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے

جرمنی: برلن فری بلوچستان موومٹ جرمن برانچ کے ممبر مالک بلوچ وفات پاگئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ مالک بلوچ پچھلے قریبا دوسالوں سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور جرمنی کے شہر ہنوفر کے ایک اسپیتال میں زیرعلاج تھے۔

متوفی مہیر مند سے تعلق رکھتے تھے اور پاکستانی قابض فورسز کی روز افزوں بڑھتی ہوئی جبر و استبداد سے تنگ آکر تقریبا دوہزار پندرہ کے دوران جرمنی میں پناہ گزین بن آئے تھے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان سے ہزارہا بلوچ قابض پاکستانی و قابض ایرانی منظم جبر و استبداد اور اجتماعی سزاؤں کی وجہ سے بلوچستان چھوڑ کر بیرون ملک خاص کر یورپ میں سکونت اختیار کرنے پر مجبور کئیے جاچکے ہیں۔

آئندہ کچھ دنوں کے اندر قانونی کاروائی کے بعد جسد خاکی کو جرمنی میں موجود ورثا اور پارٹی کارکنان کی موجودگی میں جرمنی میں ہی دفن کیا جائے گا ابھی تک جنازے کے مقام اور وقت کا تعین نہیں کیا جاچکا ہے۔