
جبری گمشدگیوں کی بازیابی کے لیے وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ 6002 ویں دن جاری
بلوچستان میںجبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی قیادت میں 6002 دن مکمل ہوگئے۔
کامریڈ منظور بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نےاحتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کی، اور احتجاج میں شرکت کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،
انہوں نے جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کی ماورائے قانون قتل کا فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔




































































































































































































































































































































































































