IMG 20251120 210445 110

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی ماما قدیر کی عیادت طبعیت چھ ماہ سے مسلسل ناساز

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر کی عیادت کی۔

ماما قدیر گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل ناساز رہنے کے باعث اس وقت شدید علیل ہیں۔

تنظیمی ذرائع کے مطابق ماما قدیر کی صحت بگڑنے کے بعد ساتھیوں اور دوستوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ نصراللہ بلوچ نے ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے بھی معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے رہنماؤں نے ماما قدیر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے اور تمام دوستوں و ہمدردوں سے بھی دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔