20251014 225524

بلوچستان خیبر پختونخوا کے وسائل پنجابی قبضہ‌گیران کی میراث نہیں، عالمی منڈیوں میں معدنیات کا سودا ناقابلِ قبول ہے — میر جاوید مینگل

میر جاوید مینگل نے ایک بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ‌گیر پنجابی جنرل اور پنجابی سیاست دان بین الاقوامی منڈیوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل کا سودا اس طرح کر رہے ہیں جیسے یہ ان کے باپ دادا کی میراث ہو۔ وہ ریئر ارتھ منرلز (Rare Earth Minerals) کے نمونے منڈیوں میں پیش کرکے ان کا سودا کر رہے ہیں جسے بلوچ اور پختون اقوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔

میر جاوید مینگل نے مزید کہا کہ پنجابی قبضہ‌گیر اگر عالمی دنیا سے کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اپنی ڈائمنڈ مارکیٹ کے کاروبار کو فروغ دیں جو ان کی ثقافت کا حصہ بھی ہے اور جو رنجیت سنگھ کے زمانے سے جاری و ساری ہے بجائے اس کے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پتھروں اور معدنیات کے نمونے پیٹیوں میں بھر کر دکھاتے پھریں۔