IMG 20260201 153450 593

لیاری کراچی سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان حب چوکی کے قریب سے جبری لاپتہ

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان محمد حسین ولد علی محمد حب چوکی، بلوچستان سے کراچی واپس آ رہا تھا کہ راستے میں حب چوکی کے قریب مبینہ طور پر پاکستانی فورسز نے اسے مسافر بس سے زبردستی اتار لیا۔

اس واقعے کے بعد سے محمد حسین جبری طور پر لاپتہ ہے اور تاحال اس کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔لواحقین کے مطابق محمد حسین کا مستقل پتہ کراچی کے علاقے لیاری میں ہے۔مستقل پتہ: شہر کراچی، علاقہ لیاری، ایریا کڈوی لین، گلی نمبر 17، مکان نمبر 19۔اہلِ خانہ نے محمد حسین کی جبری گمشدگی پر شدید

تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر نوجوان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔