وی بی ایم پی کے احتجاج کا 6058ویں روز، محمود لانگو کی والدہ کی احتجاج میں شرکت

بلوچستان میں ‏جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6058 دن مکمل ہوگئے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیااس موقع پر جبری لاپتہ محمود علی لانگو کے والدہ نے احتجاج میں شرکت کی، انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی، کہ وہ ان کے بیٹےکی بازیابی کو یقینی بنائے۔‎وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ

بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محمود لانگو سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے غمزادہ گھرانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔