
کوئٹہ کی شدید سردی کے باوجود جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاج 6057ویں روز بھی جاری
کوئٹہ کی خون جما دینے والی سردی کے باوجود جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ آج بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6057ویں روز بھی جاری رہا۔
وی بی ایم پی رہنماؤں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔



































































































































































































































































































































































































