
کوئٹہ کی شدید سردی میں بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6056ویں روز میں داخل
کوئٹہ میں شدید سردی اور برف باری کے باوجود بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام قائم دنیا کا طویل ترین اور پُرامن احتجاجی کیمپ آج بروز جمعرات
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6056ویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ کے شرکا نے لاپتا افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ دہرایا، جبکہ مظاہرین نے کہا کہ سخت موسمی حالات کے باوجود ان کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک لاپتا افراد کو منظرعام پر نہیں لایا جاتا۔



































































































































































































































































































































































































