
چاغی، حب اور سبی مختلف واقعات، موبائل ٹاور نذرِ آتش، دو افراد ہلاک
چاغی کے مین بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی مواصلاتی کمپنی کے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے باعث ٹاور مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا۔
دوسری جانب حب اکبر کالونی شارجہ گراؤنڈ کے حدود میں فائرنگ کے واقعے میں اے ٹی ایف اور قلات پولیس کا ایک اہلکار، جو گھر جا رہا تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک اہلکار کی لاش حب جام غلام قادر سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
ادھر سبی بائی پاس گیس دفتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اکبر ولد محمد شریف جبکہ زخمی کی شناخت بھاگیا ولد پنھل کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔



































































































































































































































































































































































































