کوئٹہ لیاقت بازار پرنس روڈ پر آگ، موبائل، لیپ ٹاپ اور شوز مارکیٹ متاثر-

کوئٹہ: کے علاقے لیاقت بازار پرنس روڈ پر لگنے والی آگ اچکزئی موبائل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اور شوز مارکیٹ تک پھیل گئی ہے۔

آگ کے باعث متعدد دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ علاقے میں شدید دھواں پھیل گیا۔ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔