کوئٹہ ریڈ زون ایک بار پھر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

شہر میں شام کے وقت مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچتے دیکھے گئے، جس کے بعد ریڈ زون کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر فول پروف سیکیورٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کے یہ سخت انتظامات بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین نے گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے 20 جنوری کو ریڈ زون میں دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ریڈ زون کی بندش نہ صرف شہریوں بلکہ خود سرکاری

نظام کے لیے بھی مشکلات پیدا کر سکتی ہے، جس پر فوری اور متوازن حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔