
مائیک پومپیو کا دعویٰ ایرانی رجیم آخری سانسیں لے رہی ہے، اگلی باری بلوچستان کی ہے
واشنگٹن سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ایران کا موجودہ حکومتی نظام شدید دباؤ میں ہے اور متعدد شہروں میں احتجاجات کے باعث حکومتی رٹ کمزور ہو چکی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رجیم اپنے 47 سال مکمل کر چکی ہے اور نئے سال کے موقع پر حکومت مخالف مظاہرین کو مبارکباد دی، جبکہ مزید کہا کہ اب اگلا مرحلہ بلوچستان کا ہو سکتا ہے۔









































































































































































































































































































































































