
تربت جبری گمشدہ خواتین و دیگر لاپتہ افراد کے خلاف اہلِ خانہ کا احتجاج، ایم ایٹ شاہراہ بلاک
حب چوکی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی ھانی اور ھیرنساء جبکہ تجابان سے مجاہد بلوچ کی گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ایم ایٹ شاہراہ کو تجابان کرکی کے مقام پر بلاک کر دیا۔
احتجاجی دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو لاپتہ کیا گیا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا کہ مبینہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کے اہلِ خانہ کو باخبر رکھا جائے۔
مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔




































































































































































































































































































































































































