IMG 20251220 160108 247

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر انتقال کر گئے

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے وائس چیئرمین ماما قدیر انتقال کر گئے ہیں۔ان کی میت اس وقت آریہ ہسپتال میں موجود ہے، جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقے سوراب میں کی جائے گی۔

نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین، ساتھیوں اور تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل دے۔