IMG 20251208 152442 695

تربت یونیورسٹی کے طلبہ کی احتجاجی ریلی؛ رحمت ہلکو، عمران تاج اور نور خان نزر کی بازیابی کا مطالبہ

تربت یونیورسٹی کے طلبہ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف تربت یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں انہوں نے رحمت ہلکو، عمران تاج اور نور خان نزر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جبری گمشدگیوں کے خاتمے، قانون کی حکمرانی اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ اور یہ صورتحال تعلیمی ماحول کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

طلبہ نے کہا کہ تینوں نوجوان کی اچانک گمشدگی نے نہ صرف ان کے خاندانوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا ہے بلکہ یونیورسٹی کے دیگر طلبہ میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ریلی کے شرکاء نے حکامِ بالا سے اپیل کی کہ فوری طور پر تحقیقات کر کے لاپتہ طلبہ کو بازیاب کرایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔