
نامعلوم مسلح افراد نے بیک وقت کیے گئے پانچ حملوں میں مواصلاتی ٹاورز اور تعمیراتی کمپنی کی سائٹس کو نشانہ بنایا۔
ایرانی زیرقبضہ بلوچستان میں مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز پر بیک وقت حملےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی زیرِقبضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہی وقت میں مواصلاتی کمپنی کے متعدد ٹاورز کو نشانہ بنا کر نذرآتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرباز، پہرہ (ایرانشہر)، مَگَس، سراوان اور پشین کے علاقوں میں کارروائیاں کی ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے ٹاورز کے ساتھ تعمیراتی کمپنی پر بھی حملہ کرکے 2 بلڈوزر اور کہا بہاری مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔




































































































































































































































































































































































































