
تربت یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ خان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ۔
تربت سلالہ بازار سے گزشتہ رات قابض پاکستانی فورسز نے تربت یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے لیکچرار کی شناخت بالاچ خان ولد ماسٹر اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے بھی واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تعلیمی ادارے کے لیکچرار کا لاپتہ ہونا تشویشناک ہے۔









































































































































































































































































































































































