
پنجگور اور لیاری سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد جبری لاپتہ
پنجگور پروم میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد عبدالغفار ولد ملنگ، حامد ولد داد محمد، مجید ولد رشید اور مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے مزید دو افراد کو گرفتار کیا۔ مذکورہ افراد محنت مزدوری کے سلسلے میں پروم میں رہائش پذیر تھے۔
دوسری جانب لیاری سرکوٹ میں رکشہ ڈرائیور شاہ زیب صمد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر مبینہ طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کی فوری بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کسی الزام کا سامنا کر رہے ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، بجائے اس کے کہ انہیں بےنام مقامات پر رکھا جائے۔




































































































































































































































































































































































































