IMG 20251124 093936 173

زامران پاکستانی فورسز کی وسیع پیمانے پر پیش قدمی متعدد علاقوں میں فوجی جارحیت کا آغاز-

کیچ: زامران میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر پیش قدمی کرتے ہوئے فوجی جارحیت شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے زمینی دستے مختلف راستوں سے زامران کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں، جبکہ علاقے میں اضافی نفری کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔

آپریشن اس وقت نوشمان، تگران، جہلی گٹ، چرپان، بانکو اور ملحقہ مقامات میں جاری ہے، جہاں نقل و حرکت محدود اور نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی پیش قدمی کے دوران اب تک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔