IMG 20251122 093501 243

پنجگور ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

پنجگور: پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ شخص کی شناخت بلال ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی ہے جو پنجگور کے علاقے عیسیٰ کے رہائشی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، انہیں 20 نومبر کے روز شام تقریباً ساڑھے چار بجے پنجگور کے مرکزی کاروباری علاقے چتکان بازار میں اپنی دکان سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔

انہیں نامعلوم مقام منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔