
تربت جبری لاپتہ اسکول استاد ایاز بلوچ کی نعش بلیدہ سے برآمد
تربت: بلیدہ سے جبری لاپتہ پرائیوٹ اسکول کے استاد ایاز بلوچ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بدھ کی شب ریکو ندی کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ایاز بلوچ ولد محمد اکبر ساکن میناز بلیدہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز بلوچ کو 12 نومبر 2025 کو اسکول سے گھر آتے ہوئے راستے میں مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے مشہور اسلحہ بردار افراد نے اغوا کر کے جبری لاپتہ کیا تھا۔
اہلِ خانہ نے بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعرات کی صبح 11 بجے میناز میں ادا کی جائے گی




































































































































































































































































































































































































