IMG 20251115 123414 857

مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں سپلائی متاثر

بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 18 انچ قطر کی پائپ لائن کو اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات کی گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کھانے کے اوقات میں گیس فراہمی کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمتی کارروائی سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک شروع نہیں کی جا سکے گی۔