IMG 20251009 170521 925 1

بلوچستان دو مختلف مسلح حملوں میں دو افراد جاں بحق۔

خضدار: ارباب کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اسلم چنال کے طور پر ہوا ہے بتایاجارہا ہے کہ وہ خضدار کا رہائشی تھا واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی خالق آباد کے قریب رات گئے مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ مزدہ گاڑی ڈرائیور عطاء حسین ولد گہرام قوم مہر ساکن جیکب آباد نامی شخص جانبحق ہوگیا ، فائرنگ کے بعد مسلح ڈاکوں باآسانی سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔