
تربت 9 ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد اکمل شریف بازیاب
تربت سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت اور ساچان گرائمر اسکول کے ڈائریکٹر سر شریف زاکر کے نوجوان بیٹے اکمل شریف نو ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بدھ کے روز بازیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اکمل شریف کو رواں سال 2 فروری کی صبح تربت کے پارک ہوٹل کے قریب ان کے کزن احسان سرور کے ہمراہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔کچھ روز بعد احسان سرور کو رہا کر دیا گیا، تاہم اکمل شریف نو ماہ تک لاپتہ رہے۔
پولیس کے مطابق، اکمل شریف کی بازیابی کے بعد انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اکمل کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ اور سماجی حلقوں نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔









































































































































































































































































































































































