
مستونگ معروف براہوی شاعر عطا انجم بلوچ کو پاکستانی فورسز نے گھر سے اغوا کر کے جبری طور پر لاپتہ کر دیا
مستونگ: براہوی زبان کے معروف شاعر عطا انجم بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 7 نومبر کی شب ان کے گھر سے اغوا کر کے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
انسانی حقوق تنظیموں اور ادبی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عطا انجم سمیت تمام لاپتہ افراد کی فوری و بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ جبری گمشدگی غیر آئینی، غیر انسانی اور غیر شرعی عمل ہے، جس کے خلاف عالمی اداروں اور علمائے کرام کو آواز اٹھانی چاہیے۔




































































































































































































































































































































































































