
بمپور اور بالِشْتی روڈ پر دو حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں۔ بی این اے
بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آٹھ نومبر دوہزار پچیس ہفتہ کے رات تقّریباً 9:45 انٹیلیجنس ونگ کی اطلاعات کی بنیاد پر سرمچاروں نے بالِشْتی—جلگہ روڈ پر ایک پژو پارس گاڑی میں سوار سپاہ قدس سے وابستہ بسیجی اہلکاروں کی گشتی ٹیم پر حملہ کر کے اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اکتیس اکتوبر بروز جمعہ سرمچاروں نے بمپور—دلگان روڈ پر ایک کارروائی میں ” سپاہ گجر” کے اہلکار محمد سیاہانی المعروف “جواد” کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا۔ بعدازاں دو نومبر کو ہسپتال میں ہلاک ہوئے ۔ جواد سراوان، ایرانشہر اور مگس میں بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ جواد کے ساتھ کام کرنے والے نیٹ ورک کے تمام کارندے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہمارے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک دونوں قابضین کے خلاف جاری رہیں گی۔









































































































































































































































































































































































