20251104 171442

کوئٹہ وی بی ایم پی کا احتجاج 5989ویں روز میں داخل، جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5989ویں روز بھی جاری رہا۔

تنظیم نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، اور جن پر الزامات ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

وی بی ایم پی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں اور بلوچوں کے ماورائے قانون قتل کے سلسلے کو بند کیا جائے۔