
تربت نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک
کیچ: مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔
یہ گروہ پاکستانی فورسز کی پشت پناہی میں علاقے میں سرگرم ہے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت اکرام زامرانی اور شئے مرید ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
اکرام زامرانی تربت کے بی انڈار کالونی میں آئی آئی کے دفتر کے سامنے رہائش پذیر تھا، جبکہ شئے مرید آبسر کے رہائشی تھے۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔









































































































































































































































































































































































