
جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5975 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاریبلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیئرمین نصیراللہ بلوچ کی سربراہی میں آج 5975 دن مکمل ہوگئے۔ کیمپ کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔









































































































































































































































































































































































