
جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5974 ویں روز بھی کوئٹہ میں جاری
بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5974 دن مکمل ہوگئے۔
یہ کیمپ برسوں سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری ہے، جس میں لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ روزانہ شریک ہو کر اپنے پیاروں کی تلاش اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔









































































































































































































































































































































































