

خاران عدالت کی عمارت کو نذرِ آتش، قاضی محمد جان بلوچ اغواء
خاران: مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو آگ لگا دی اور قاضی محمد جان بلوچ کو اغواء کر لیا۔عینی شاہدین کے مطابق، بڑی تعداد میں مسلح افراد نے اچانک عدالت کا گھیراؤ کیا، فائرنگ کے بعد عمارت کو نذرِ آتش کیا اور قاضی محمد جان بلوچ کو اپنے ساتھ لے گئے۔اطلاع ملتے ہی فورسز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔















































































































































































































































































































































































































































