شہید زبیر بلوچ اور نثار جان کی جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، وی بی ایم پی

شہید زبیر بلوچ اور نثار جان کی جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، وی بی ایم پی

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ اور جنرل سیکرٹری حوران بلوچ نے بی ایس او پجار اور بی ایس او کے زیر اہتمام شہید چیرمین زبیر بلوچ اور شہید نثار جان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی، اور اظہار خیال کیاچیرمین نصراللہ بلوچ اور حوران بلوچ نے شہید چیرمین زبیر بلوچ اور نثار بلوچ کی سیاسی جد و جہد کو خراج عقیدت پیش کی،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی جبر کا کوئی ایک سیاسی پارٹی اور ایک گروہ اکلا مقابلہ نہیں کرسکتا، اسلیے تمام طلباء تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے قانون اقدامات اور سائل و وسائل کی حفاظت کے لیے مشترکہ جد و جہد کو یقینی بنانے کے حوالے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں۔