بلوچ وائس فور مسنگ پرسنز کے سربراہ ماما قدیر کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے بلوچ وائس فور مسنگ پرسنز کے سربراہ ماما قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماما قدیر نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جو کاوشیں کی وہ ناقابل فراموش ہیں

اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ماما قدیرایک سچے انسانیت دوست تھے۔انہوں نے لاپتہ افراد کے لئے بھوک ہڑتالیں، لانگ مارچ اورتمام پرامن انداز میں آوازاٹھائی۔ انہوں نے ضعیف العمری کے باجود لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جو کاوشیں کی وہ ناقابل فراموش  ہیں۔

جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئےکہا کہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان ماما قدیر مرحوم کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ماما قدیر کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین