IMG 20251107 153707 223

حب چوکی نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کراچی کوئٹہ شاہراہ بند

حب چوکی: لاپتہ نوجوان معروف کوہ بلوچ کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ ،کراچی مرکزی شاہراہ پر حب بھوانی کے مقام پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جبری لاپتہ معروف کوہ بلوچ کو منظرِ عام پر لایا جائے۔دوسری جانب دھرنے کے باعث کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری، ڈی ایس پی حب سرکل امام یعقوب بلوچ، ایس ایچ او بیروٹ عطااللّٰہ جاموٹ، اور ایس ایچ او ہائیٹ امین ساسولی کی قیادت میں موقع پر موجود ہے۔

مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔تاہم مظاہرین کا موقف ہے کہ نوجوان کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔