نوبل امن انعام کی نامزدگی (2025)  ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

نوبل امن انعام کی نامزدگی (2025) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جیسا کہ کل دوپہر 2 بجے نوبل امن انعام کا اعلان ہونے جا رہا ہے، اس بار مقابلہ نہایت سخت ہے اور امیدواروں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام بھی شامل ہے۔

پوری امید ہے کہ یہ اعزاز ماہ رنگ بلوچ کے حصے میں آئے،مگر اگر ایسا نہ بھی ہو تو بھی یہ بلوچ قوم کے لیے فخر کی بات ہے کہ ماہ رنگ بلوچ امن کے لیے دنیا کی مضبوط ترین امیدواروں میں سے ایک ہیں۔2025 کے نوبل امن انعام کے لیے ماہ رنگ بلوچ کی نامزدگی نہ صرف ان کی جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ بلوچستان ۔امن، تعلیم، اور انسانی حقوق کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد نے دنیا بھر میں احترام حاصل کیا ہے۔

ماہ رنگ بلوچ کو عالمی جریدے TIME میگزین نے اپنی معروف فہرست “100 Emerging Leaders” (TIME100 Next) میں شامل کیا ہے،جہاں انہیں اُن نوجوان رہنماؤں میں شمار کیا گیا ہے جو اپنے حوصلے، قیادت اور اصولی موقف سے دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ کی نوبل نامزدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سچائی، علم، اور مزاحمت کی راہ اختیار کرنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا دنیا اُس کی آواز ضرور سنتی ہے۔

آج وہ بلوچستان کی بیٹی نہیں، بلکہ امن، وقار اور انسانیت کی علمبردار بن چکی ہیں۔