کوئٹہ کلی قمبرانی جبری لاپتہ عبدالقہار اور مصور کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وی بی ایم پی

عبدالقہار اور مصور قمبرانی کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ سیکورٹی فورسز نے رواں سال 16 جنوری رات 12 بجے کو کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں چھاپوں کے دوران عبدالقہار ولد عبدالجبار قمبرانی اور مصور قمبرانی ولد افضل قمبرانی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین نے تنظیم سے یہ بھی شکایت کی، انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار رابطہ کیا، لیکن نہ عبدالقہار اور مصور کی گرفتاری کی وجہ بتایا جارہا ہے، اور نہ ہی ان کے سلامتی کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا، جن کی وجہ سے سن کے خاندان شدید دباو کا شکار ہے

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عبدالقہار اور مصور کی جبری گمشدگی اور ان کے خاندان کو معلومات فراہم نہ کرنا، شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بنائے، اگر عبدالقہار اور مصور پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔