وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کو 6042 دن مکمل

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ آج 6042

ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔گذشتہ سال 22 نومبر کو حب چوکی سےجبری لاپتہ نسرینہ کی اہل خانہ نےاحتجاج میں شرکت کی،انہوں نےاپیل کی،کہ اگر نسرینہ پر کوئی الزام ہے،تو اسےعدالت میں پیش کیاجائے، بےقصور ہے تو رہائی کو یقینی بناکر خاندان کو اذیت سےنجات دلائی جائے۔