موسیٰ خیل سے مزید چار لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل سے مقامی پولیس کو چار مزید لاشیں ملی ہیں، جنہیں قتل کرنے کے بعد پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کے محرکات اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔