
گوادر اور خضدار میں دو افراد کی لاشیں برآمد
گوادر: گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب واقع رہائشی کوارٹرز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کئی دن پرانی اور گل سڑ چکی ہے۔
متوفی طویل عرصے سے مذکورہ کوارٹر میں کرایہ پر مقیم تھا اور اس کا تعلق میرہورساکرو، ضلع ٹھٹھہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خضدار تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر میں حرمین مدرسے کے قریب سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت شکیل احمد ولد بشیر احمد قوم ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔









































































































































































































































































































































































