
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ، تین روز میں مثبت فیصلے کی امید
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبگر بلوچ کی ضمانت سے متعلق چھ درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے بعد چیف جسٹس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ چند روز میں فیصلہ سنایا جائے گا۔سماعت کے دوران اسیران کے وکلاء نے عدالت میں تفصیلی دلائل پیش کیے۔
بعد ازاں بلوچستان بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ جاڈین دشتی اور دیگر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عدالت آئندہ تین روز کے اندر کوئی اچھا اور مثبت فیصلہ سنائے گی، جس کے نتیجے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران کی جلد رہائی متوقع ہے۔









































































































































































































































































































































































