
ڈاکٹر راشد علی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ
کوئٹہ اطلاعات کے مطابق 9 دسمبر کی رات 11:00 بجے کوئٹہ سے قابض ریاستی ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ڈاکٹر راشد کو فون کر کے اپنے پاس بلایا۔
جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ راشد بلوچ پیشے کے لحاظ سے ایک سرجن ہیں، جو کافی عرصے سے کوئٹہ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
خاندان کا کہنا ہے کہ پورا خاندان شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ اگر ڈاکٹر راشد پر کوئی جرم ثابت ہے تو انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر نہیں تو انہیں بلا تاخیر بحفاظت بازیاب کیا جائے۔
ہم تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرے بھائی کی بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔









































































































































































































































































































































































