
ڈیرہ بگٹی دو نوجوان بھائی جبری لاپتہ — VBMP احتجاجی کیمپ 6013 ویں روز جاری
لواحقین نے وی بی ایم پی سے شکایت کی ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ستا دین بگٹی اور فضل دین بگٹی ولد پیرل بگٹی کو گزشتہ روز حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ادھر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا طویل احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں یہ دھرنا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6013 ویں روز بھی برقرار ہے، جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین اپنی فریاد لیے بیٹھے ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ روکا جائے اور تمام لاپتہ افراد کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے۔








































































































































































































































































































































































