بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کو 6011 دن مکملکوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو 6011 دن مکمل ہوگئے۔

تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں جاری اس کیمپ کا مقصد لاپتہ بلوچوں کی بازیابی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

کیمپ میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ بلوچوں کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور ان کے ساتھ قانونی تقاضوں کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔