
مستونگ پاکستانی فورسز پر بم حملہ، پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد
مستونگ کے علاقے مرو کنڈ میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشتی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ناصر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے محرکات اور وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔









































































































































































































































































































































































