سرباز سپاہ کے زیرِ نگرانی ایرانسل کے مواصلاتی ٹاور نذر آتش۔

سرباز کے علاقے گوردر میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے سپاہ پاسداران کے زیر کنٹرول جاسوسی کے ایک ایرانسل کے مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔

یاد رہے کہ 20 نومبر کی رات کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈیجیٹل ٹی وی ٹاور کی مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنا دیا تھا۔

یہ حملے گزشتہ چند دنوں میں اس علاقے میں قابض فورسز کے مواصلاتی اور نشریاتی ڈھانچے پر ہونے والے دوسرے حملے ہیں۔

ابھی تک ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے