بلوچستان لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری، مزید دو لاشیں برآمد

خضدار باغبانہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی شناخت محمد اسماعیل ولد الٰہی بخش، قوم شاہوانی ساکن باغبانہ کے نام سے ہوئی۔

ادھر پنجگور کے علاقے شاپاتان سے بھی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔