بلوچستان جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6005ویں روز بھی جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا قائم احتجاجی کیمپ 6005ویں روز بھی جاری ہے۔

کیمپ کی قیادت تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کر رہے ہیں، جبکہ یہ احتجاجی سلسلہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مسلسل جاری ہے۔وی بی ایم پی گزشتہ کئی برسوں سے بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

تنظیم کا مؤقف ہے کہ ہزاروں خاندان اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے باعث شدید ذہنی و معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، اور حکومتی سطح پر پیشرفت انتہائی سست ہے۔

کیمپ میں شریک متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔