
بلوچستان جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5997ویں روز بھی جاری
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ تنظیم کے رہنما نیاز محمد کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5997ویں روز بھی جاری رہا۔
آج کے احتجاج میں جبری لاپتہ غنی بلوچ کے بھائی نے شرکت کی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ غنی بلوچ کی بازیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور تمام لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر لایا جائے۔








































































































































































































































































































































































