بلوچستان جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5995ویں روز بھی جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ 5995 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، جن پر الزامات ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

وی بی ایم پی نے مطالبہ کیا کہ بلوچوں کے ماورائے قانون قتل اور جبری گمشدگیوں کے سلسلے کا مکمل سدباب کیا جائے۔