خضدار اورناچ جبری لاپتہ نوجوان سمیت موسی خیل سے 3 لاشیں برآمد

خضدار: اورناچ پانچ دن قبل ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والےحمزہ ولد نورجان نامی نوجوان کی لاش جھاو سے گزشتہ روز برآمد ۔

ذرائع کے مطابق مزکورہ نوجوان کو پانچ روز قبل خضدار کے علاقے اورناچ سے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ نے اغوا کرکے پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔

دوسری جانب موسٰی خیل راڑہ شم گوزو کے پہاڑی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم دونوں کے ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔